چین کے شہر ژیان میں کورونا کے 52 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد شہر میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، شہر کی 13 ملین آبادی کی ٹیسٹنگ کے دوران نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وباء پر قابو پانے کے لیے لوگوں کے غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بس اسٹیشنز، اسکول، تمام غیر ضروری کاروبار اور عوامی مقامات بند کردیے گئے جبکہ 85 فیصد سے زائد پروازیں بھی روک دی گئی ہیں۔
Comments are closed.