کورونا کی تیسری لہر کا قہر جاری ہے اور مہلک وائرس ملک بھر میں مزید 103 زندگیاں نگل گیا۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 96 ہزار 184 ہوگئی، 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 3 ہزار 953 کیس رپورٹ ہوئے، 24 گھنٹے کے دوران 46 ہزار 665 کورونا ٹیسٹ کیے گئےجب کہ ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 63 ہزار 102 ہوگئی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا 93 ہزار 33، بلوچستان میں 19 ہزار 855 کیس رپورٹ ہوئے، اسلام آباد 62 ہزار 211، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 61 کیسز رپورٹ ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 13 ہزار 529 ہوگئی، ملک بھر میں ایک کروڑ 4 لاکھ 93 ہزار 362 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے، ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.47 فیصد رہی۔
Comments are closed.