بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا کے مزید 98 مریض انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 98 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 124 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 98 مریض انتقال کرگئے جب کہ 5 ہزار 329 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 5 ہزار 517 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 66 ہزار 994 ہے۔ اب تک 6 لاکھ 23 ہزار 399 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 67 ہزار 612 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 5 ہزار 916 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 520 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 57 ہزار 176 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار 584 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 38 ہے۔ صوبے میں 6 ہزار 793 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 98 ہزار 753 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 94 ہزار 880 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 11 ہزار 68 ہے۔ صوبے میں 2 ہزار 519 اموات اور 81 ہزار 293 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 63 ہزار 499 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 378 ہے۔ اسلام آباد میں 591 اموات ہوچکیں۔ 50 ہزار 530 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 999 جب کہ فعال کیسز کی 538 ہے۔ صوبے میں 212 اموات ہوچکیں۔ 19 ہزار 249 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 ہزار 873 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 985 ہے۔ آزاد کشمیر میں 386 اموات ہوچکیں۔ 11 ہزار 502 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 70 جب کہ فعال کیسز 71 ہے۔ گلگت بلتستان میں 103 اموات ہوچکیں۔ 4 ہزار 896 مریض صحت یاب ہوئے۔

 

You might also like

Comments are closed.