جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

کورونا کے مزید 135 مریض انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 135 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 754 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 135 مریض انتقال کرگئے جب کہ 4 ہزار 681 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 34 ہزار 423 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 76 ہزار 757 ہے۔ اب تک 6 لاکھ 41 ہزار 912 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 69 ہزار 840 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 777 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 530 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 58 ہزار 533 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 55 ہزار 571 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 40 ہزار 824 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 141 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 7 ہزار 606مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 1 ہزار 45 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 13 ہزار 90 ہے۔ صوبے میں 2 ہزار 732 اموات اور 85 ہزار 223 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 67 ہزار 491 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 911 ہے۔ اسلام آباد میں 619 اموات ہوچکیں۔ 53 ہزار 961 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 20 ہزار 499 جب کہ فعال کیسز کی 845 ہے۔ صوبے میں 219 اموات ہوچکیں۔ 19 ہزار 435 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 ہزار 837 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 206 ہے۔ آزاد کشمیر میں 410 اموات ہوچکیں۔ 12 ہزار 221 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 140 جب کہ فعال کیسز 104 ہے۔ گلگت بلتستان میں 103 اموات ہوچکیں۔ 4 ہزار 933 مریض صحت یاب ہوئے۔

 

You might also like

Comments are closed.