کورونا وائرس کے علاج میں استعمال ہونے والے ’ریمڈیسیور‘ انجیکشن کی قیمت میں 416 روپے 63 پیسے کی کمی کر دی گئی ہے۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے ’ریمڈیسیور‘ انجیکشن کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریمڈیسیور انجیکشن کی 100 ملی گرام کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت1892روپے مقرر کی گئی ہے۔
اس سے قبل ریمڈیسیور انجیکشن کی قیمت 2308 روپے 63 پیسے مقرر تھی۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے ریمڈیسیور انجیکشن کی قیمت میں کمی کی منظوری دی تھی۔
ساڑھے 4 ماہ میں دوسری بار ریمڈیسیور انجیکشن کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔
مارچ 2022 میں ریمڈیسیور انجیکشن کی قیمت 1658.63روپے کم کی گئی تھی جبکہ مارچ 2022 تک ریمڈیسیور انجیکشن کی قیمت 3967 روپے مقرر تھی۔
Comments are closed.