دنیا میں کورونا کے نئے ویرئینٹ اومی کرون کے وار جاری تھے ایسے میں فلورونا کا پہلا کیس بھی سامنے آیا ہے۔
فلورونا کیا ہے؟
فلورونا کوویڈ-19 اور انفلوئنزا پر مشتمل ڈبل انفیکشن ہے، کورونا اور انفلوئنزا کے دوہرے انفیکشن کو ’فلورونا‘ کہا جا رہا ہے ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلورونا کورونا وائرس کی کوئی نئی قسم نہیں ہے۔
بیک وقت کورونا اور فلو میں مبتلا ہونے والے کی قوت مدافعت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔
بیک وقت فلو + کورونا کا دوہرا انفیکشن ʼفلورونا‘ ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق بیک وقت دو بیماریوں میں مبتلا ہونے کا امکان ہر وقت موجود رہتا ہے۔
کورونا اور انفلوئنزا سے بچنے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ فوری طور ویکسینشن کرائی جائے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیل کے مقامی اسپتال میں ایک حاملہ خاتون کو داخل کیا گیا جس کے ٹیسٹ سے انکشاف ہوا کہ وہ فلورونا نامی بیماری میں مبتلا ہے۔
Comments are closed.