بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا کے بعد ذہنی صحت کے مسائل 30 فیصد بڑھ گئے

پاکستان میں کورونا وائرس کے دوران ذہنی صحت کے مسائل میں 20 سے 30 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، مریض کا دیکھ بھال نہ کرنا ذہنی مسائل کو مزید جنم دے سکتا ہے۔

قومی اور بین الاقوامی ماہرین کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 نے ان لوگوں میں دماغی بیماری کو جنم دیا جو اس بیماری سے صحت یاب ہوئے تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گھر کے افراد اور دیکھ بھال کرنے والوں کو تعلیم دیے بغیر ذہنی صحت کے مسائل کا سامنا کرنے والے افراد کا مؤثر طریقے سے علاج نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسوں کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے، پاکستان کے چار شہروں میں کورونا کی شرح 10 فیصد سے زائد ہوگئی۔

 وفاقی حکام کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 31 فیصد رہی، لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد تک پہنچ گئی، اسلام آباد اور حیدرآباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا کی مثبت شرح 8 اعشاریہ 71 فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا سے 7 افراد انتقال کرگئے، ملک بھر میں کورونا میں مبتلا 781 افرا د کی حالت نازک ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.