کورونا کی چوتھی لہر کے باعث ورکرز کی صحت کے پیشِ نظر محکمہ محنت پنجاب نے اہم فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیر محنت پنجاب عنصر مجید کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسینیشن کے بغیر ورکرز صنعتی اداروں میں کام نہیں کرسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 30 ستمبر کے بعد بغیر ویکسینیشن مزدور کو صنعتی اداروں میں کام کی اجازت نہیں ہوگی۔
وزیر محنت پنجاب کا کہنا تھا کہ صنعتی اداروں کے مالکان اپنے ملازمین کی کورونا ویکسینیشن کروائیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ محکمہ محنت کے افسران تمام کاروباری اداروں کا وزٹ کریں گے۔
Comments are closed.