ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ کورونا کی جنگ عثمان بزدار نے بہترین انداز میں لڑی۔
فیاض الحسن چوہان نے پنجاب گروپ آف کالجز راولپنڈی کیمپس میں کیک کاٹا، پرچم کشائی کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 72 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ انشورنش کارڈ ملے گا، 9 اسپتال اور 21 یونیورسٹیاں بن رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں میں کسان روتے تھے، 3 برسوں میں ہر سال تمام کسانوں کو بہترین ریٹس ملے ہیں، قبضہ مافیا سے10 لاکھ کنال کی زمین واگزار کرائی گی۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جنوبی پنجاب پر سیاست ہوتی رہی، عثمان بزادر نے 35 فیصد بجٹ رکھا، اب قانون بنایا گیا ہے کہ 35 فیصد بجٹ جنوبی پنجاب میں لگے گا۔
Comments are closed.