بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا کیسز کی شرح تمام شہروں میں 10 فیصد سے کم

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح تمام شہروں میں 10 فیصد سے کم ہو گئی۔

ڈی جی وزارتِ نیشنل ہیلتھ سروسزراناصفدر کے مطابق گلگت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ 6 اعشاریہ 25 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

مظفر آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 19 فیصد اور حیدر آباد میں 4 اعشاریہ 68 فیصد رہی۔

پاکستان میں پانچویں لہر کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 46 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 23 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 22 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

پشاور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 57 فیصد جبکہ کراچی میں 4 اعشاریہ 21 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

ڈی جی وزارتِ نیشنل ہیلتھ سروسز نے بتایا ہے کہ لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 57 فیصد اور کوئٹہ میں 1 اعشاریہ 80 فیصدریکارڈ کی گئی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 47 فیصد رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.