فرانس کے اسکولوں میں ماسک پہننے کی پابندی دوبارہ لگادی گئی ہے۔
فرانسیسی حکام کے مطابق ملک کے 39 اضلاع کے اسکولوں میں ماسک کی پابندی دوبارہ لازمی کردی گئی ہے۔
پیرس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پابندی ان اضلاع میں لگائی گئی ہے جہاں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔
فرانس میں ستمبر کے بعد 30 اکتوبر کو کورونا کے 7 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جس کے بعد اس پابندی کا دوبارہ نفاذ کیا گیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.