قطر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوحہ سے عرب میڈیا کے مطابق قطر میں اسکولوں اور ایلیمنٹری کلاسز میں تدریسی عمل معطل کردیا گیا ہے۔
قطر کی وزارت تعلیم کے مطابق اسکولوں اور ایلیمنٹری کلاسز میں تدریسی عمل 2 جنوری سے ایک ہفتے کے لئے معطل کیا گیا ہے۔
وزارت تعلیم کا مزید کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے طلبا کے لئے آن لائن کلاسز کو یقینی بنائیں۔
قطر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 533 کیسز ریکارڈ ہوئے۔
قطر کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ قطر میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 380 فعال کیسز ہیں اور قطر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک شخص کا انتقال ہوا۔
وزارت صحت نے کہا کہ قطر میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 618 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
Comments are closed.