بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا کا شکار حارث رؤف کی طبیعت کیسی ہے؟

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ وہ کورونا کا شکار ہوگئے ہیں لیکن وہ بالکل ٹھیک محسوس کررہے ہیں۔

حارث رؤف نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ کورونا کا شکار ہونے پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، الحمدللہ، میں بالکل ٹھیک محسوس کر رہا ہوں، کورونا کی ہلکی علامات بھی نہیں ہیں۔

انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ انہیں جلد صحت یابی کے لیے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں کیونکہ وہ تاریخی ہوم سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل ہونے کے منتظر ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 6 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور…

خیال رہے کہ حارث رؤف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی تھی اور اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں اپنی پرفارمنس کی بدولت اہم کردار بھی ادا کیا۔

حارث رؤف کو اب تک قومی ٹیم کی ٹیسٹ کیپ نہیں مل سکی، لیکن انجری کا شکار ہونے والے حسن علی اور فہیم اشرف کے باہر ہونے کے بعد ان کا آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی فائنل الیون میں شامل ہونے کا امکان تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.