کورونا پابندیوں کے باعث پاک افغان بارڈر طورخم پر آمد و رفت بدستور بند ہے۔ پابندی کے تحت پاکستان کے شہری افغانستان اور افغان شہری پاکستان نہیں آسکتے۔ صرف افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو طورخم سرحد سے ملک آنے دیا جا رہا ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بحال ہیں۔
ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد نے جیونیوز کو بتایا کہ این سی او سی کی ہدایات کے تحت کورونا پابندیوں کے باعث پاک افغان بارڈر طورخم پرآمد و رفت بدستور بند ہے۔ پابندی کے تحت پاکستان کے شہری ویزا ہونے کے باوجود افغانستان اور افغانستان کے شہری بھی سرحد پار پاکستان نہیں آسکتے۔
ڈپٹی کمشنر خیبر نے بتایا کہ افغانستان سے آنے والے بیمار افراد کو انسانی ہمدردی کے تحت سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ جبکہ افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو طورخم سرحد سے ملک آنے دیا جا رہا ہے۔ واپس آنے والے پاکستانیوں کی کورونا ٹیسٹنگ سمیت قرنطینہ بھی کیا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغان شہریوں کو طورخم سرحد سے واپس جانے دیا جارہا ہے۔ پاک افغان سرحد سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بحال ہیں۔ جس کے تحت روزانہ 700 سے زیادہ گاڑیوں کی آمدورفت جاری ہے۔
Comments are closed.