جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کا طبی معائنہ ہوا ہے، ان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ڈاکٹرز نے انھیں ایچ آر سی ٹی اسکین کروانے کی تجویز دی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے، ڈاکٹروں نے انھیں تجویز کیا تھا کہ وہ ایچ آر سٹی اسکین کروائیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی نے اہلیہ کے ہمراہ عید سے قبل کراچی کا سفر کیا تھا، کراچی سے واپسی پر جسٹس فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کی طبعیت ناساز ہوئی تھی۔
ذرائع کا بتانا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کی طبعیت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔
Comments are closed.