منگل9؍ربیع الاوّل 1445ھ26؍ستمبر 2023ء

کورونا ویکسین کے معاملے میں امتیازی سلوک جیسی ناانصافی دوبارہ نہیں ہونی چاہیے، بھارت

نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے بھارت کے وزیر خارجہ سبرامنیئم جے شنکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین کے معاملے میں امتیازی سلوک جیسی ناانصافی دوبارہ نہیں ہونی چاہیے۔

جے شنکر کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے معاملے میں بھی تاریخی ذمہ داریوں سے صرف نظر نہیں کیا جاسکتا۔ 

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی کی طاقت کو غریبوں سے خوراک اور توانائی چھین کر امیروں کو دینے کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ 

بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بیان بازی میں حقیقت نہ رہے تو ہم میں اُسے بتانے کی ہمت ہونی چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.