سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے وفاقی حکومت کو 10 روز میں عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کورونا ویکسین کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
سندھ ہائیکورٹ میں کورونا ویکسین اسپوتنک ریلیز کرنے سے متعلق درخواست پر جسٹس ندیم اختر نے سماعت کی۔
دوران سماعت عدالت کی جانب سے وفاقی حکومت کو 10 روز میں کورونا ویکسین کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قیمت مقرر ہونے کے بعد قانونی نکات پر فیصلہ دیں گے۔
سماعت کے دوران جسٹس ندیم اختر نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ فریقین تحریری دلائل آئندہ سماعت سے قبل جمع کرادیں۔
عدالت نے این سی او سی کو بھی اب تک لگائی گئی ویکسینز سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
بعد ازاں عدالت کی جانب سے درخواست کی مزید سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔
Comments are closed.