منگل 14؍شعبان المعظم 1444ھ7؍مارچ 2023ء

کورونا ویکسین نے ایک پھر نواک جوکووچ کیلئے مشکل کھڑی کردی

ٹینس اسٹار نواک جوکووچ انڈین ویلز ماسٹرز ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نواک جوکووچ کی کورونا ویکسینیشن سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

نواک جوکووچ نے داخلے کی اجازت کے لیے گزشتہ ماہ امریکی حکام سے درخواست کی تھی۔

امریکا میں داخلے کے لیے کورونا 19 ویکسینیشن لازمی ہے، نواک جوکووچ نے  ویکسینیشن نہیں کرائی ہے۔

ٹینس اسٹار نواک جوکووچ آسٹریلوی ویزہ جاری ہونے پر اس مرتبہ آسٹریلین اوپن میں شریک ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منتظمین نے کہا ہے کہ ورلڈ نمبر ون ٹینس اسٹار نواک جوکووچ ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس نواک جوکووچ کو آسٹریلین اوپن میں بھی ویکسین نہ لگوانے پر حصہ نہیں لینے دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ انہیں آسٹریلیا میں ایئرپورٹ پر ہی روکے رکھا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.