بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا وائرس کی شرح میں اضافہ، پنجاب میں مزید 142 کیسز رپورٹ

ملک بھر کی طرح صوبۂ پنجاب میں عالمی وباء کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبۂ پنجاب میں کوروناوائرس کے مزید 142 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سیکریٹری صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 6 ہزار 365 ٹیسٹ کیےگئے جن کے نتیجے میں لاہور میں 115، راولپنڈی میں 16، فیصل آباد میں 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسی طرح اوکاڑہ، شیخوپورہ، سرگودھا، ملتان، خانیوال، بھکر، جھنگ سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

سیکریٹری صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں کوروناوائرس کے مثبت کیسز کی شرح2 اعشاریہ 2، لاہور میں 5 اعشاریہ 4 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.