بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے محکمہ داخلہ سندھ کا نیا حکمنامہ جاری

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے حکومتی اقدامات پر محکمہ داخلہ سندھ نے نیا حکمنامہ جاری  کردیا۔ 

حکم نامے کے مطابق صرف ویکسینیٹڈ افراد کو تقریبات میں شرکت کی اجازت ہوگی جبکہ ‏شادی ہالز، شاپنگ مالز، ہوٹلز اور سنیما میں صرف ویکسینیٹد افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

اسی طرح سانگھڑ اور سکھر میں اندرونی تقریبات میں 500 افراد کو ‏شرکت کی اجازت ہوگی، بیرونی تقریبات میں 1 ہزار افراد کو شرکت کرنے کی اجازت ہوگی۔

کاروباری اوقات رات 10 بجے تک رہیں گے، کوئی چھٹی کا دن نہیں ہوگا۔ 

مذکورہ حکم نامے کا اطلاق 16 دسمبر سے 30 دسمبر تک ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.