وزیراعظم عمران خان نے بھارتی عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرین کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے آج ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں بھارت کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کرنا چاہتا ہوں جو کورونا وائرس کی خطرناک ترین لہر سے لڑ رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ بھارت سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے نیک خواہشات کرتا ہوں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ عالمی چیلنج کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔
I want to express our solidarity with the people of India as they battle a dangerous wave of COVID-19. Our prayers for a speedy recovery go to all those suffering from the pandemic in our neighbourhood & the world. We must fight this global challenge confronting humanity together
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 24, 2021
بھارت میں یومیہ کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ سے متجاوز کر گئی ہے۔ تمام ریاستوں میں اسپتال کورونا مریضوں سے بھر گئے۔ اسپتالوں کو آکسیجن کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ آکسیجن کی قلت سے کئی مریض ہلاک ہوگئے۔
Comments are closed.