کورونا کی تیسری لہر مزید خطرناک، مہلک وائرس ایک ہی روز 58 جانیں لے گیا۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 25 ہزار 602 ہوگئی، 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 4584 کیس رپورٹ ہوئے،44 ہزار 514 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 75 ہزار 266 ہوگئی۔ خیبرپختونخوا 99 ہزار 595، بلوچستان میں 20 ہزار 321 کیس رپورٹ ہوئے، اسلام آباد 66 ہزار 380 جب کہ گلگت بلتستان میں 5 ہزار 127 کیسز رپورٹ ہوئے۔آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 14 ہزار 594 ہوگئی۔
ملک بھر میں ایک کروڑ 7 لاکھ 79 ہزار 474 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے، ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10.29 فیصد رہی۔
ملک بھر میں کوروناکے512 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، گوجرانوالہ 88،ملتان 81 ،لاہور79،اسلام آبادمیں55فیصدوینٹی لیٹرزپرکورونامریض زیرعلاج ہیں۔ گوجرانوالہ کے 85 فیصد آکسیجن بیڈز پر کورونامریض ہیں،پشاور73،گجرات71،سوات میں 66 فیصدآکسیجن بیڈزپرکورونامریض ہیں۔
Comments are closed.