وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے بڑھتے کیسز سے متعلق کہنا ہے کہ اس وبا سے صرف احتیاط کے نیتجے میں ہی بچاؤ ممکن ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے کراچی میں اومیکرون کے بڑھتے کیسز سے متعلق ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 3 سے 5 جنوری 2022ء تک 37 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، 37 نمونوں میں سے 30 کیسز اومیکرون کے ظاہر ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 2 دن میں کیے گئے ٹیسٹ کا 81 فیصد اومیکرون مثبت آیا ہے، نئے 630 کیسز کے ساتھ سندھ میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد 307 ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام کو ہر صورت احتیاط کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ بازاروں، دفاتر اور عوامی مقامات پر ماسک ضرور پہنیں اور سینی ٹائیزر کا استعمال کریں۔
Comments are closed.