بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا: ملک بھر میں کاروباری سرگرمیاں 2دن بند رکھنے کافیصلہ

اسلام آباد:  ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر ( این سی اوسی ) نے ملک بھر میں کاروباری سرگرمیاں ہفتے میں 2دن مکمل بند رکھنے کااعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اینڈ سربراہ این او سی او کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں وفاقی وزراء سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کرتے ہوئے کرونا کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں کاروباری سرگرمیاں رات 8بجے بند کردی جائیں گی، ریسٹورنٹ اور ہوٹلز میں ہرقسم کی ان ڈور ڈائننگ پر پابندی ہوگی، رات 10بجے تک صرف آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی،کھانا پارسل لے جانے کی اجازت ہوگی۔

اجلاس میں مزید کہا گیا کہ ملک بھر میں سینما اور مزارات مکمل بند رہیں گے،اسپوٹس ، تہوار ، ثقافتی اور دوسری تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی، ایس اوپیز کے ساتھ 300افراد تک کے اجتماعات کی اجازت ہوگی۔

تمام بند مقامات پر موسیقی ،مذہبی اور ثقافتی تہوار پر بھی پابندی ہوگی، این سی او سی کے فیصلوں پر عمل درآمد فوری طور پر کیا جائے گا، تمام تفریحی پارک بند رہیں گے، تاہم واک اینڈ جوگنگ ٹریک کھلے رہیں گے۔

این سی او سی کے فیصلوں کااطلاق 11اپریل تک رہے گا، تمام سرکاری ، نجی دفاتر  اورعدالتوں میں 50فیصد گھر سے کام کرنے کی پالیسی اختیار کی جائے گی، انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ 50فیصد گنجائش کے ساتھ چلائی جائے گی،ریل سروس 70فیصد گنجائش کے ساتھ چلائی جائے گی۔

You might also like

Comments are closed.