جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

کورونا مزید 33 جانیں نگل گیا، مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 78 سے متجاوز

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 78 ہزار 797 ہوگئی اور 12,837 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز 22 ہزار 285 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 257,730، پنجاب میں 170,817، خیبرپختونخواہ 72,003، اسلام آباد میں 44,106، گلگت بلتستان میں 4,956، بلوچستان میں 19,038 اور آزاد کشمیر میں 10,147 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھرمیں اب تک 89 لاکھ 12 ہزار 918 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 39 ہزار 86  ٹیسٹ کے دوران 1,315 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 33 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 1,538 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 11 کروڑ 39 لاکھ 87 ہزار 961 افراد متاثر، 25 لاکھ 29 ہزار 393 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 8 کروڑ 95 لاکھ  42ہزار201  افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.