اپنی حکومت پر تنقید کرنے والے ایم این اے نور عالم خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
نور عالم خان نے شوکاز نوٹس کے معاملے پر کہا کہ کورونا مثبت آیا جس کے باعث 15 روز میں شوکاز نوٹس کا جواب بھجوا دوں گا۔
خیال رہے کہ ذرائع کا کہنا تھا کہ نور عالم خان کو پی ٹی آئی خیبرپختون خوا کے صدر پرویز خٹک شوکاز جاری کریں گے۔
نور عالم کو پارٹی پالیسی کے خلاف بیان پر شوکاز دینے کا فیصلہ کیا گیا، نور عالم خان نے پروگرام جرگہ اور اسمبلی فلور پر سینئر قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
نور عالم خان نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بھی حکومتی پالیسیوں پر سخت تنقید کی تھی۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں نور عالم خان کی جگہ حیدر علی خان کو پی اے سی کا رکن بنانے کا کہا گیا ہے۔
نور عالم خان کو شوکاز نوٹس کے بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے بھی ہٹانے کی کارروائی شروع کردی گئی تھی۔
Comments are closed.