اسلام آباد کی فیصل مسجد کے ہال کو کورونا ضوابط (ایس او پیز) کی خلاف ورزی پر سیل کردیا گیا۔
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسلام آباد انتظامیہ نے ایکشن لے لیا اور فیصل مسجد کا ہال سیل کردیا۔
اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق فیصل مسجد کی انتظامیہ کو شوکاز جاری کیا جبکہ جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے فیصل مسجد کا دورہ کیا اور کورونا ضوابط کی وجہ سے مسجد کا ہال سیل کردیا گیا۔
Comments are closed.