وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتِ حال تشویش ناک ہے مگر ابھی افراتفری نہیں ہے۔
کارپوریٹ پاکستان گروپ کے آن لائن سیمینار ’پاکستان ایٹ دی کراس روڈ‘ سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں اب تک 17 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے، حکومت کا قلیل مدتی ہدف 2 کروڑ 60 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کرنا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ طویل مدت میں 10 کروڑ افراد کی ویکسی نیشن کرنا چاہتے ہیں، ویکسی نیشن کی محض خریداری نہیں اس کا انفرا اسٹر کچر بھی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے کورونا وائرس کی ویکسین کی برآمد پر پابندی لگا رکھی ہے، بھارت نے کورونا کے کیس بڑھنے کی وجہ سے ویکسین کی برآمد روک دی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ چین اور روس سے اس وقت کورونا ویکسین دستیاب ہیں۔
Comments are closed.