بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا شرح آزاد کشمیر میں سب سے زیادہ ریکارڈ

کورونا وائرس کی پانچویں لہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 شہروں میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس دوران سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز کی شرح آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں 44 اعشاریہ 76 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح مردان میں 27 اعشاریہ 36 فیصد، پشاور میں 24 فیصد، نوشہرہ میں 21 اعشاریہ 62 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

مثبت کورونا کیسز کی شرح گلگت میں 20 اعشاریہ 93 فیصد، ایبٹ آباد میں 20 فیصد، کراچی میں 18 اعشاریہ 43 فیصد، میر پور خاص میں 17 اعشاریہ 51 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح لاہور میں 12 اعشاریہ 69 فیصد، کوئٹہ میں 11 اعشاریہ 23 فیصد اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 10 اعشاریہ 86 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 59 ہزار 786 ٹیسٹ کیئے گئے، جن کے نتیجے میں مزید 5 ہزار 830 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ کورونا کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 75 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار مسلسل جاری ہیں، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 75 فیصد ریکارڈ کی گئی، مزید 42 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 42 مریض زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ مزید 7 ہزار 839 مریض شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک کُل 29 ہزار 372 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 42 ہزار 263 ہو چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.