جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

کورونا سے مزید 83 مریض انتقال کرگئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 83 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 613 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 83 مریض انتقال کرگئے جب کہ 5 ہزار 234 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 78 ہزار 165 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 56 ہزار 347 ہے۔ اب تک 6 لاکھ 7 ہزار 205 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 65 ہزار 917 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 5 ہزار 29 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 504 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 56 ہزار 384 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار 953 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 28 ہزار 871 ہے۔ صوبے میں 6 ہزار 485 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 90 ہزار 597 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 89 ہزار 255 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 707 ہے۔ صوبے میں 2 ہزار 382 اموات اور 77 ہزار 166 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 59 ہزار 401 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 779 ہے۔ اسلام آباد میں 572 اموات ہوچکیں۔ 48 ہزار 50 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 610 جب کہ فعال کیسز کی 279 ہے۔ صوبے میں 209 اموات ہوچکیں۔ 19 ہزار 122 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 ہزار 984 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 607 ہے۔ آزاد کشمیر میں 358 اموات ہوچکیں۔ 11 ہزار 19 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 45 جب کہ فعال کیسز 75 ہے۔ گلگت بلتستان میں 103 اموات ہوچکیں۔ 4 ہزار 867 مریض صحت یاب ہوئے۔

 

You might also like

Comments are closed.