جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

کورونا سے مزید 78 مریض انتقال کرگئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 78 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 434 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 78 مریض انتقال کرگئے جب کہ 4 ہزار 757 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 67 ہزار 957 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 50 ہزار 397 ہے۔ اب تک 6 لاکھ 3 ہزار 126 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 65 ہزار 433 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 4 ہزار 884 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 497 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 56 ہزار 52 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 392 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 25 ہزار 465 ہے۔ صوبے میں 6 ہزار 365 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 88 ہزار 562 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 87 ہزار 55 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 481 ہے۔ صوبے میں 2 ہزار 342 اموات اور 76 ہزار 232 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 57 ہزار 833 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 807 ہے۔ اسلام آباد میں 568 اموات ہوچکیں۔ 47 ہزار 458 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 557 جب کہ فعال کیسز کی 260 ہے۔ صوبے میں 207 اموات ہوچکیں۔ 19 ہزار 90 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 ہزار 663 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 446 ہے۔ آزاد کشمیر میں 352 اموات ہوچکیں۔ 10 ہزار 865 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 24 جب کہ فعال کیسز 54 ہے۔ گلگت بلتستان میں 103 اموات ہوچکیں۔ 4 ہزار 867 مریض صحت یاب ہوئے۔

 

You might also like

Comments are closed.