بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا سے مزید 64 مریض انتقال کرگئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 64 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 76 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 64 مریض انتقال کرگئے جب کہ 516 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 85 ہزار 435 ہوگئی۔

ملک بھر میں فحال کیسز کی تعداد 17 ہزار 117 ہے۔ اب تک 5 لاکھ 55 ہزار 242 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 58 ہزار 904 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 6 ہزار 332 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 388 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 48 ہزار 184 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 74 ہزار 191 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 5 ہزار 718 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 480 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 62 ہزار 993 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 73 ہزار 7 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 2235 ہے۔ صوبے میں 2 ہزار 96 اموات ہوچکیں۔ 68 ہزار 676 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 44 ہزار 921 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 1 ہزار 999 ہے۔ اسلام آباد میں 503 اموات ہوچکیں۔ 42 ہزار 419 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 84 جب کہ فحال کیسز کی 111 ہے۔ صوبے میں 200 اموات ہوچکیں۔ 18 ہزار 773 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 371 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 717 ہے۔ آزاد کشمیر میں 307 اموات ہوچکیں۔ 9347 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4957 جب کہ فحال کیسز 5 ہے۔ گلگت بلتستان میں 102 اموات ہوچکیں۔ 4850 مریض صحت یاب ہوئے۔

 

You might also like

Comments are closed.