ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 56 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 436 ہوگئی۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 56 مریض انتقال کرگئے جب کہ 1165 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار 989 ہوگئی۔
ملک بھر میں فحال کیسز کی تعداد 25 ہزار 8 ہے۔ اب تک 5 لاکھ 28 ہزار 545 مریض صحت یاب ہوچکے۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 54 ہزار 286 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 13 ہزار 543 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 244 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 36 ہزار 499 مریض صحت یاب ہوئے۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1لاکھ 65 ہزار 200 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 7 ہزار 217 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 114 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 52 ہزار 869 مریض صحت یاب ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 70 ہزار 123 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 2132 ہے۔ صوبے میں 2 ہزار اموات ہوچکیں۔ 65 ہزار 984 مریض صحت یاب ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 42 ہزار 921 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 1 ہزار 512 ہے۔ اسلام آباد میں 486 اموات ہوچکیں۔ 40 ہزار 923 مریض صحت یاب ہوئے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 954 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 88 ہے۔ صوبے میں 199 اموات ہوچکیں۔ 18 ہزار 667 مریض صحت یاب ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 9562 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 487 ہے۔ آزاد کشمیر میں 284 اموات ہوچکیں۔ 8791 مریض صحت یاب ہوئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4943 جب کہ فحال کیسز کی 29 ہے۔ گلگت بلتستان میں 102 اموات ہوچکیں۔ 4812 مریض صحت یاب ہوئے۔
Comments are closed.