بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا سے مزید 50 مریض انتقال کرگئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 50 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 708 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 50 مریض انتقال کرگئے جب کہ 1020 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 74 ہزار 580 ہوگئی۔

ملک بھر میں فحال کیسز کی تعداد 23 ہزار 665 ہے۔ اب تک 5 لاکھ 38 ہزار 207 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 56 ہزار 741 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 12 ہزار 383 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 301 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 40 ہزار 57 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 68 ہزار 891 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 6 ہزار 801 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 269 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 56 ہزار 821 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 71 ہزار 282 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 2045 ہے۔ صوبے میں 2 ہزار 50 اموات ہوچکیں۔ 67 ہزار 187  مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 43 ہزار 753 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 1 ہزار 720 ہے۔ اسلام آباد میں 494 اموات ہوچکیں۔ 41 ہزار 539 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 4 جب کہ فحال کیسز کی 89 ہے۔ صوبے میں 199 اموات ہوچکیں۔ 18 ہزار 716 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 9955 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 607 ہے۔ آزاد کشمیر میں 293 اموات ہوچکیں۔ 9055 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4954 جب کہ فحال کیسز 20 ہے۔ گلگت بلتستان میں 102 اموات ہوچکیں۔ 4832 مریض صحت یاب ہوئے۔

You might also like

Comments are closed.