جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

کورونا سے مزید 43 مریض انتقال کرگئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 43 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 821 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 43 مریض انتقال کرگئے جب کہ 4 ہزار 323 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 92 ہزار 231 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 61 ہزار 450 ہے۔ اب تک 6 لاکھ 15 ہزار 960 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار 618 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 5 ہزار 403 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 509 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 56 ہزار 706 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 348 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 31 ہزار 77 ہے۔ صوبے میں 6 ہزار 587 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 95 ہزار 684 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 92 ہزار 423 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 11 ہزار 86 ہے۔ صوبے میں 2 ہزار 457 اموات اور 78 ہزار 880 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 61 ہزار 552 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 11 ہزار 591 ہے۔ اسلام آباد میں 583 اموات ہوچکیں۔ 49 ہزار 378 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 785 جب کہ فعال کیسز کی 412 ہے۔ صوبے میں 211 اموات ہوچکیں۔ 19 ہزار 162 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 ہزار 446 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 815 ہے۔ آزاد کشمیر میں 371 اموات ہوچکیں۔ 11 ہزار 260 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 59 جب کہ فعال کیسز 66 ہے۔ گلگت بلتستان میں 103 اموات ہوچکیں۔ 4 ہزار 890 مریض صحت یاب ہوئے۔

 

 

You might also like

Comments are closed.