بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا سے مزید 42 مریض انتقال کرگئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 42 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 938 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 42 مریض انتقال کرگئے جب کہ 1163 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 82 ہزار 528 ہوگئی۔

ملک بھر میں فحال کیسز کی تعداد 22 ہزار 184 ہے۔ اب تک 5 لاکھ 47 ہزار 406 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 58 ہزار 412 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 11 ہزار 845 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 353 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 42 ہزار 214 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 72 ہزار 683 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 5 ہزار 397 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 391 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 61 ہزار 895 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 72 ہزار 615 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 2305 ہے۔ صوبے میں 2 ہزار 58 اموات 68 ہزار 225 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 44 ہزار 516 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 1 ہزار 812 ہے۔ اسلام آباد میں 501 اموات ہوچکیں۔ 42 ہزار 203 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 66 جب کہ فحال کیسز کی 104 ہے۔ صوبے میں 200 اموات ہوچکیں۔ 18 ہزار 762 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 280 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 712 ہے۔ آزاد کشمیر میں 306 اموات ہوچکیں۔ 9262 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4956 جب کہ فحال کیسز 9 ہے۔ گلگت بلتستان میں 102 اموات ہوچکیں۔ 4845 مریض صحت یاب ہوئے۔

 

You might also like

Comments are closed.