جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

کورونا سے مرنے والوں میں موٹاپے کے شکار افراد زیادہ ہیں، تحقیق

نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کورونا سے ہونے والی اموات میں زیادہ تر ایسے افراد شامل ہیں جو موٹاپے کا شکار تھے۔

گلوبل اسٹڈی رپورٹ کے مطابق کورونا اموات کی زیادہ تعداد ایسے ممالک میں دیکھی گئی ہے جہاں موٹاپے کا شکار افراد کی تعداد زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایسے ممالک جہاں 50 فیصد بالغ افراد موٹاپے کا شکار ہیں وہاں کورونا اموات کی شرح 10 فیصد زیادہ رہی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے ہونے والی اموات میں سے 90 فیصد اموات ان ممالک میں ہوئیں جہاں کے افراد موٹاپے کا شکار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.