بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا رسک الاؤنس: اسلام آباد میں ویکسین کا عمل تعطل کا شکار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ماس ویکسینیشن سینٹر میں ویکسین کا عمل تعطل کا شکار ہوگیا۔

احتجاجی طبی عملے کی بڑی تعداد ایف نائن ماس ویکسینیشن سینٹر میں موجود ہے جبکہ  ڈی ایچ او کے عملے نے ویکسینیشن سینٹر بند کردیا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا رسک الاؤنس دیا جائے اور مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں ڈی چوک کا رُخ کریں گے۔

کورونا رسک الاؤنس نہ ملنے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز اور پولی کلینک اسپتال کے عملے کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا رسک الاؤنس نہ ملنے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز اور پولی کلینک اسپتال کے عملے کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔

احتجاج میں پمز اور پولی کلینک اسپتال کی نرسز، ڈاکٹرز پیرامیڈکس اور نان گزیٹڈ اسٹاف شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.