
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا ویکسین کے بوسٹر شاٹس پر پھر سوال اٹھا دیا، سربراہ ٹیڈروس کاکہنا ہے کہ کورونا ویکسین بوسٹرشاٹ کے فوائد اور حفاظت سےمتعلق اعداد و شمار غیر حتمی ہیں۔
ٹیڈروس نے کہا کہ یہ اخلاقی مسئلہ ہے کہ کچھ ممالک بوسٹرلگانے کےقابل ہوں اور دیگر ممالک میں ویکسین کی پہلی اور دوسری خوراک بھی نہ لگ رہی ہو۔
واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نےگزشتہ ہفتے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ زیادہ آمدنی والےممالک میں بوسٹرشاٹس لگانے سے پہلے ضروری ہے کہ دنیا بھر میں مستحق اور کمزور لوگوں کی ویکسی نیشن مکمل کی جائے۔
Comments are closed.