کورونا ایس او پیز میں نرمی پر محکمہ داخلہ سندھ نے نیا حکم نامہ جاری کردیا، جس کے مطابق بازار اور شاپنگ مال رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعے اور اتوار کو کاروبار بند رکھا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حکم نامے کا اطلاق پیر 9 اگست سے ہو گا، مزارات بند رہیں گے، ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ کی پابندی برقرار رہے گی، جبکہ ریسٹورنٹس میں ڈائننگ آؤٹ رات 10 بجے تک ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شادی بیاہ کی تقریبات کھلے مقامات پر ہوسکیں گی، شادی کی تقاریب میں 300 افراد شرکت کر سکیں گے۔
اعلامیے کے مطابق انڈور جم میں صرف ویکسین لگوانے والے جاسکیں گے، کھیلوں کے مقابلوں پر پابندی برقرار رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایس او پیز سے متعلق حکم نامہ 31 اگست تک کے لیے ہے، ایس او پیز کے تحت بسوں، ٹرینوں میں پچاس فیصد مسافر سفر کرسکیں گے۔
Comments are closed.