عالمی وباء کورونا وائرس سے بچاؤ کے انجیکشن کی جعلی اقسام مارکیٹ میں آنے کا انکشاف ہوا ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ڈرگ انسپکٹر کو مارکیٹ سے تمام اسٹاک اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مطلوبہ بیچ نمبرز اور دوا کی یہ قسم مارکیٹ سے فوری اٹھا لی جائے۔
پنجاب کے محکمہ صحت نے یہ بھی کہا کہ مریضوں کو جعلی انجیکشن سے بچانے کیلئے فوری کارروائی کی۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کورونا میں اینٹی بائیوٹک کے طور پر اس دوا کا استعمال عام ہو رہا ہے۔
Comments are closed.