وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے متعلق کہنا ہے کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے باعث کورونا کیسز میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
سردار عثمان بزدار کی جانب سے لاہور سمیت صوبہ بھر میں کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عملدر آمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مانیٹرنگ ٹیمیں بازاروں، مارکیٹوں اور دیگر مقامات کی تسلسل کے ساتھ چیکنگ کریں۔
عثمان بزدار نے کہا ہے کہ شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام پہلے بھی اٹھایا ہے، آئندہ بھی اٹھائیں گے، حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بے احتیاطی کے باعث اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔
اُن کا کہنا تھا کہ کورونا کی چوتھی لہر کی روک تھام کے لیے شہریو ں کا تعاون ضروری ہے۔
Comments are closed.