بدھ30؍ذوالحجہ 1444ھ 19جولائی 2023ء

کورنگی کی آئس فیکٹری میں گیس کا اخراج، فیکٹری مالک گرفتار

کورنگی کی آئس فیکٹری میں گیس کے اخراج کے باعث دو افراد متاثر ہوگئے، پولیس نے فیکٹری کے مالک کو گرفتار کرلیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی)  کورنگی طارق نواز کا کہنا ہے کہ کورنگی کے سیکٹر 50 اے میں دو سال سے قائم آئس فیکٹری میں ایمونیا نائٹروجن اینڈ ہائیڈروجن (این ایچ 3 ) گیس کا اخراج ہوا۔

ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ گیس اخراج سے ڈیڑھ سالہ بچی اور 70 سالہ خاتون رحمت بی بی متاثر ہوئی ہیں، دونوں متاثرین کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں اشتعال پھیل گیا تھا اور بڑی تعداد میں لوگ برف خانے کے باہر جمع ہو گئے تھے، صورتِ حال کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس بھی موقع پر موجود تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.