کراچی کے علاقے کورنگی میں لڑکی نے مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر خود سوزی کرلی۔
لڑکی کے والد کا کہنا ہے پڑوس کا لڑکا بیٹی کو تنگ کرتا تھا جس کی اس نے متعدد بار شکایت کی تھی۔
پولیس کے مطابق پیر کے روز کورنگی،مہران ٹاؤن میں پیٹرول چھڑک کر لڑکی کی مبینہ خودسوزی کے واقعہ کا مقدمہ کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں مقتولہ کےوالد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا، مقدمہ قتل بلسبب کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
مدعی نے بتایا کہ میری بیٹی سدرہ 6 کلاس میں پڑھتی تھی، میری بیٹی نے شکایت کی کہ پڑوس کا لڑکا حمیر اسے تنگ کرتا ہے، حمیر چھت پر کبوتر اڑاتا اور بیٹی کو تنگ کرتا تھا۔
شکایت کرنے پر حمیر نے کہا کہ وہ اب چھت پر کبوتر نہیں اڑائے گا، 2 روز قبل میں اور میرا بیٹا مزدوری کرنے گئے ہوئے تھے کہ پڑوس کے دکاندار کا فون آیا، اس نے بتایا کہ آپ کی بیٹی نے خود پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگائی ہے۔
لڑکی کے والد نے بتایا کہ خودسوزی واقعے کے بعد میری بیٹی شدید زخمی ہوگئی تھی جو کہ بعد میں انتقال کر گئی۔
Comments are closed.