نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن اور کے یو جے نے مطالبہ کیا ہے کراچی کے علاقے کورنگی میں آتشزدگی کا شکار ہونے والی فیکٹری کے مالکان اور انتظامیہ کے خلاف مزدوروں کے قتل کا مقدمہ دائر کرکے انہیں گرفتار کیا جائے۔
کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ فیکٹری مالکان مزدوروں کو دولت کمانے کی مشین سمجھتے ہیں۔
واضح رہے کہ کورنگی کی فیکٹری میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق ہوئے، مگر تاحال ذمے داروں کا تعین نہیں ہوسکا۔
Comments are closed.