کہتے ہیں زندگی کا اختتام اسی طرح ہوتا ہے جس طرح آپ نے اپنی پوری زندگی گزاری ہوتی ہو، 20 برسوں سے سانپوں کو پکڑنے والا سپیرا سانپ کے کاٹنے سے چل بسا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راجھستان سے تعلق رکھنے والا وینود تیواری گزشتہ 20 برسوں سے ضلع بھر کے مختلف علاقوں سے سانپ کو پکڑ کر جنگل میں چھوڑ آتا تھا۔
45 سالہ وینود اپنی موت سے بے خبر گزشتہ ہفتے کی صبح ایک دکان کے باہر سے کوبرا کو پکڑ کر اپنے تھیلے میں ڈالنے کی کوشش کر رہا تھا کہ زہریلے کوبرا سانپ نے اسے ڈس لیا۔
زہریلے سانپ سے ڈسے جانے کے اگلے ہی لمحے اس جان فانی سے کوچ کرگیا۔
وینود تیواری کو اہل علاقہ ’اسنیک مین‘ کے نام سے جانتے تھے۔
Comments are closed.