ہفتہ2؍ربیع الثانی 1444ھ29؍اکتوبر 2022ء

کوئی ہوٹل لانگ مارچ کے شرکاء کو کمرہ نہ دے: اسلام آباد پولیس

پاکستان تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس کی جانب سے شہرِ اقتدار کے تمام ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کے لیے حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کوئی ہوٹل یا گیسٹ ہاؤس پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے شرکاء کو کمرے نہیں دے گا۔

حکم نامے میں اسلام آباد پولیس کا مزید کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ہوٹل، گیسٹ ہاؤسز کی چیکنگ ہو گی۔

اسلام آباد پولیس کے حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ میں شریک شخص کو کمرہ کرائے پر دینے پر سخت کارروائی ہو گی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لانگ مارچ سے متعلق وفاقی کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی۔

واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین پنجہ آزمائی شروع ہو گئی ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز لبرٹی چوک لاہور سے لانگ مارچ کا آغاز کر دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.