بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوئی پارٹی لیڈر مجھے بائی پاس کرنے کی کوشش نہ کرے، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ معلوم ہے پارٹی کے کچھ لوگ اسٹیبلشمنٹ سے ملے ہیں۔

گزشتہ روز عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان دوران اجلاس کور کمیٹی کے کچھ اراکین پر برہم ہوگئے اور پارٹی پالیسیز پر عمل درآمد کرنے پر زور دیا۔

ذرائع کے مطابق دوران اجلاس پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کچھ لوگ اسٹیبلشمنٹ سے ملے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے تنبیہہ کی کہ کوئی انہیں بائی پاس کرنے کی کوشش نہ کرے، کور کمیٹی ارکان پارٹی پالیسی کے مطابق ٹوئٹ کریں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی پالیسی پر عمل درآمد کے لیے شیریں مزاری کو نگراں بنا دیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کورکمیٹی ممبران کو احتجاج کے لیے فنانس کے بندوبست کی ہدایت کی اور کہا کہ جلد احتجاج کی کال دینے جا رہا ہوں، تمام تنظیمیں فعال چاہئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.