بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سمجھوتے کی کوئی گنجائش نہیں، کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی غیر سیاسی ملاقات نہیں ہوتی، ساری ملاقاتیں سیاسی ہیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی کی طرح کمزور حکومت ملی تو قبول نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی ایک دو ملاقاتیں پرانی شناسائی کی وجہ سے ہوئی ہیں، عمران خان نے اپنے ساتھیوں کو آسرا دینے کےلیے مذاکرات کی بات کی ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پارٹی قائد نواز شریف کو عمران خان کی اجازت کی ضرورت نہیں، سابق وزیراعظم جس وقت چاہیں ملک آسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین و قانون ہمیں اجازت دیتا ہے کہ ہم جلد الیکشن کرانا چاہیں تو کرا سکتے ہیں، الیکشن وقت پر ہوں گے، کوئی شک شبہ کی گنجائش نہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق کنوینر اور سینئر سیاستدان فاروق ستار نے کہا ہے کہ لندن سے الگ ہونے پر پارٹی کو مضبوط ہونا چاہیے تھا۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ عمران خان دھرنا، اسلام آباد پر چڑھائی سے بلیک میل کرنا چاہتے ہیں تو ہم بلیک میل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے ہماری مرضی سے بھی نہیں ہوں گے، آئین اور قانون کے مطابق ہوں گے، پانچ نام آئیں گے، وزیراعظم شہباز شریف نے ان ناموں میں سے انتخاب کرنا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ میرا خیال ہے اگلے 5 سے7 دنوں میں اس کا پروسیس شروع ہوجائے گا، نئےآرمی چیف سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، نیا آرمی چیف متنازع نہیں ہوگا، عمران خان متنازع کرنے کی کوشش کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.