پاکستان کے سابق سفیر عبدالباسط نے وزیراعظم عمران خان کو دھمکی آمیز خط کے معاملے پر اپنا ردعمل دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کبھی ایسا نہیں ہوتا کہ کوئی ریاستی عہدیدار کسی سفارت کار کو کہے کہ جب تک آپ حکومت کو ختم نہیں کریں گے ہم آپ سے واسطہ نہیں رکھیں گے۔
عبدالباسط نے کہا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ ہمارے سفیر نے آخری پیراگراف میں اپنا نتیجہ دیا ہو۔
سابق سفیر کے مطابق عمران خان نے سفیر کا مراسلہ عوام میں لاکر بہت بڑی غلطی کی ہے، ایسی چیزیں خفیہ ہوتی ہیں، ایسی کمیونی کیشن کو پبلک نہیں کیا جاسکتا۔
عبدالباسط کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں وزیراعظم عمران خان کا مقصد بیانیہ بنانا ہے کہ مجھے ہٹایا گیا اور سازش کی گئی۔
Comments are closed.